ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی قریب، اردو بازار میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا

جشنِ آزادی قریب، اردو بازار میں خریداروں کا تانتا بندھ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:جشنِ آزادی قریب آتے ہی اردو بازار میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، سجاوٹی اشیاء اور قومی رنگوں کے لباس کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

اردو بازار میں سبز اور سفید رنگ کے جھنڈے، جھنڈیاں، بیجز، سن گلاسز، ٹوپیاں اور دیگر یومِ آزادی کا سامان خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ شہری اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں کو سجانے کے لیے بھی مختلف اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے اور گھروں، گلی محلوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجائیں گے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود بچوں کی خوشی کے لیے یومِ آزادی کا سامان خرید رہے ہیں تاکہ جشنِ آزادی کی خوشیاں بھرپور انداز میں منائی جا سکیں۔