ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب میں آئندہ برس جنوری کے آخر میں بسنت منانے کا فیصلہ

 پنجاب میں آئندہ برس جنوری کے آخر میں بسنت منانے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: پنجاب حکومت نے آئندہ برس بسنت منانے کا فیصلہ کرلیا ہے  تاہم اس بار روایتی طور پر فروری کے بجائے جنوری کے آخر میں بسنت منائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق فروری میں رمضان المبارک کے آغاز کے پیش نظر بسنت جنوری کے آخری ایام میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور، گڈی اور پتنگ سازی کی اجازت بھی عنقریب دے دی جائے گی  جبکہ سیلابی صورتحال اور مون سون کے بعد بسنت اور پتنگ بازی کے حوالے سے باقاعدہ پیش رفت متوقع ہے۔

 حکام کے مطابق بسنت کے انعقاد اور پتنگ بازی سے متعلق تمام معاملات کو قواعد و ضوابط کے تحت حتمی شکل دی جائے گی۔