ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ جمال انڈر پاس پر موٹر سائیکل کو حادثہ، خاتون موقع پر جاں بحق، دو زخمی

شاہ جمال انڈر پاس پر موٹر سائیکل کو حادثہ، خاتون موقع پر جاں بحق، دو زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: شاہ جمال انڈر پاس، کینال روڈ پر موٹر بائیک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر بائیک پر دو خواتین اور ایک مرد سوار تھا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک خاتون اور مرد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 37 سالہ زوبیہ ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔