وقاص احمد:چوہنگ کے علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والا ثاقب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے سہیل کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔