سٹی 42 : 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ آج کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔