سٹی 42: نشتر کالونی میں سسرالیوں نے بہو پر مبینہ طور پر تشدد کیا
اندراج مقدمہ کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوا، متاثرہ خاتون سسرالیوں کے تشدد سے تنگ آ کرواپس میکے آ گئی، متاثرہ خاتون کے مطابق اشفاق، صہیب ، بلال اور صبیہ نے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان آہنی راڈاور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے،ملزمان صلح کرنے آئے اور تشدد کا نشانہ بنا کر چلتے بنے۔
متاثرہ خاتون نے کہا شوہر اور سسر کے تشدد سے چہرہ، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے،نشتر کالونی پولیس کو درخواست دی گئی، تو میڈیکل کروانے کا کہا گیا،میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App