ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان: قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ، پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین

جنوبی وزیرستان: قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ، پاک فوج اور ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:جنوبی وزیرستان ، محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ،آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا ساؤتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی کی دیرپا امن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کیساتھ تعاون کے عزم کو دہرایا۔
تفصیلات کےمطابق جنوبی وزیرستان(اپر) کے شہر سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ (ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔

مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔

آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا(ساوتھ) نے نوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقامی افراد کی خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، اُن کے جذبے، محنت اور مثبت کردار کو علاقے کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی نے محسود اقوام کو یقین دلایا کہ ان کا دیرینہ مطالبہ، گُربز تا منگروتائی روڈ، پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔قبائلی عمائدین نے مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا(ساوتھ) کی کاوشوں کو سراہا۔