(عامر سہیل )پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورٹریک کو 3سے4 گھنٹے میں بحال کردیاجائےگا،حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ریلوئے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین کو خان پور کے مقام پر حادثہ پیش آیاجس کے باعث ڈاؤن ٹریک پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کانٹا مین کی مبینہ غفلت سے رننگ میں کانٹا تبدیل کرنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے باعث ٹرین کی بوگی دوسرے ٹریک پر چلی گئی،حادثے کے باعث دو اور تین نمبر کی لائن بندہونے کے باعث مسافر پریشانی کاشکارہیں۔