افسوسناک خبر،پاکستانی انڈر 11سکواش پلیئر کرنٹ لگنے سے جاں بحق  

pakistani sqash player,died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی انڈر 11سکواش کھلاڑی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستانی انڈر 11سکواش کھلاڑی زین بخاری لاہور میں انتقال کر گئے، ترجمان پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے مطابق زین گھر میں لگے پانی کے پمپ سے کرنٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے۔ زین گھر میں کھیل رہے تھے کہ واٹر پمپ کو چھونے سے انہیں کرنٹ لگ گیا، بارش کے باعث واٹر پمپ میں کرنٹ آ گیا تھا۔

 دوسری جانب پنجاب سکواس ایسوسی ایشن نے انڈر 11 کھلاڑی زین بخاری کے انتقال پر غم کا اظہار کیا اور اچانک سے ننھی جان کی وفات پر گہرے افسوس کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کٹھن وقت میں زین کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔