پاکستانی اتھلیٹکس کے لئے اچھی خبر، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لئے بڑا سرپرائز تیار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: سٹار اتھلیٹ ارشد ندیم مکمل فٹ ہوگئے۔ میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا. ارشد ندیم بڈا پیسٹ ہنگری میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ان ایکشن دکھائی دیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی میڈیکل رپورٹس صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل(ر) اکرم ساہی کو موصول ہوگئیں۔ رپورٹس میں ارشد ندیم کو مکمل فِٹ قرار دیا گیا ہے۔

ارشد ندیم آج کل کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی جیولن تھرو  کی انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں ان ایکشن ہونگے۔اتھلیٹ 20 اگست کوہنگری کے شہر بڈاپیسٹ روانہ ہونگے ۔ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو کا ایونٹ 27 اگست کو شیڈول ہےْْ۔

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پر امید ہیں۔  تاہم ان کا کہنا ہے کہ میری نظر اگلے برس  پیرس اولمپکس پر ہے، پیرس اولمپکس کیلئے مجھے بھرپور ٹریننگ کرنی  ہے، حکومت سہولیات دے رہی ہے لیکن مجھے حاصل ٹریننگ کی سہولیات  اور بھارتی جیولین تھروور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ کی سہولیات میں بہت فرق ہے،  نیرج چوپڑا کی ٹریننگ مجھ سے بہتر ہے۔

صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے ارشدندیم کی فٹنس بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے ۔