ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

 انٹربینک ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: انٹربینک میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاو کا رجحان رہا  ۔ 
اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 287.46 روپے سے بڑھ کر 287.60روپے پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 287.20 روپے تک ٹریڈ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں پریشر دیکھا جارہا ہے ۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 294.75 روپے کا ہوگیا .اوپن مارکیٹ میں یورو 323 روپے پر برقرار , برطانوی پاونڈ 374 روپے ,  امارتی درہم 82.30 روپے پر ہی برقرار ہے جبکہ  سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 78.30 روپے کا ہوگیا۔