مشہور کامیڈین جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار

 مشہور کامیڈین جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مشہور کامیڈین ہردیپ سنگھ کوہلی کو جنسی جرائم کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ مشہور کامیڈین ہردیپ سنگھ پر پرانے جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مشہور کامیڈین پر جنسی جرائم کے الزامات کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے اور انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے حلف نامے پر رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ وہ ہردیپ سنگھ پر عائد الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہردیپ سنگھ کوہلی کی گرفتاری تحقیقات کے بعد ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کئی لوگوں نے کامیڈین کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہردیپ کوہلی نے بی بی سی اور دیگر براڈکاسٹرز کے لیے کئی پروگرام پیش کیے ہیں، اور وہ مشہور پروگرام ماسٹر شیف 2006 کے ایڈیشن میں رنر اپ تھے۔