ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی ریلی کے اختتام پر صدارتی امیدوار قتل

انتخابی ریلی کے اختتام پر صدارتی امیدوار قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں انتخابی ریلی کے اختتام پر صدارتی امیدوار کو قتل کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایکواڈورمیں ہونے والے انتخابات میں صدارت کے امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو پر اس وقت ایک شخص نے فائرنگ کردی جب وہ  کوئٹو شہر میں ریلی سے خطاب  کے بعد گاڑی میں بیٹھ رہے تھے۔فرنینڈو ولاسینسیو  ایکواڈور کی قومی اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور شدید زخمی ہوا اور گرفتاری کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان میں فرنینڈو لاسینسیو کے قتل  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی اس واقعے میں ملوث ہے وہ سزا سے نہیں بچ سکے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروش گروہوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں  اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں