عمران خان نےپی ٹی آئی رہنماو ں کو دھمکیاں دینے والے گروہ کا نام بتا دیا

Imran Khan big statement
کیپشن: Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے کہاعمران خان اور پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا،شہباز گل نے اگر کچھ کہا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہئے۔ 25مئی کو پرامن احتجاج میں عوام پر بڑا ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،لوگوں کے گھروں میں گھسے، عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی.

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بیرونی ساز ش کے تحت ہماری حکومت کو ہٹایا گیا ،میر صادق اور میر جعفر نے مل کر اس سازش کا کامیاب کیا،ہماری حکومت گرانے پر بھارت اور اسرائیل میں خوشی منائی گئی،اس سازش میں پلان بنا ہوا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج کے ساتھ لڑوا دیا جائے,کوشش کی جا رہی ہے ایسا لاجک دیا جائے کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں،سب کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر چل رہی ہے.

800کے قریب جعلی سائٹس پر پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا،ہمیں نقصان پہنچانے کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن ہے، ان کے اربو ں ڈالر باہر پڑے ہیں،ان کی چوری کا ذکر ہر جگہ ہے،ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اداروں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، 25مئی کو پرامن احتجاج میں عوام پر بڑا ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،لوگوں کے گھروں میں گھسے، عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی۔

فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا تھا،انہوں نے پوری کوشش کی کہ الیکشن میں کسی طرح ہمیں شکست دی جائے،پنجاب میں ساری جماعتوں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی الیکشن میں حصہ لیا،اس ظلم کے پیچھے یہی سوچ تھی کہ اس پارٹی کو کرش کر دیا جائے،انہیں پورا اعتماد تھا کہ یہ ضمنی الیکشن بھی جیت جائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہناتھا کہ ان سب جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا پھر بھی ہار گئے،انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے،ہمیں نقصان پہنچانے کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو سب کچھ دینے والی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،جھوٹی رپورٹس بنا کر تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے، توشہ خانہ کیس کے ذریعے بھی مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لیں، نواز شریف نے ایک گاڑی لی۔

اس ملک میں بڑے بڑے عہدوں پر رہنے والے سب کو تحفے ملتے ہیں،سب وزرائے اعظم سے تحقیقات کریں کہ کیا سب نے قانونی طریقہ کار اختیار کیا، سازش کا تیسرا حصہ میری کردار کشی ہے،یہ میری کردار کشی کر کے کسی کیس میں پھسانا چاہتے ہیں،ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے،سابق وزرائے اعظم سے تحقیقات کریں کہ کیا سب نے قانونی طریقہ کار اختیار کیا.

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماو ں کو دھمکیاں آرہی ہیں، میرے بیرونی ملک کوئی پیسے نہیں پڑے ،میر ا جینا مرنا یہاں ہے،شہباز گل نے اگر کچھ کہا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہئے،ہم کبھی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، اس ملک سے پیسے لوٹ کر باہر لے کر جانے والے کیسے محب وطن ہوسکتے ہیں؟پاکستان کو اس وقت سب سے بڑی ضرورت سیاسی استحکام ہے،ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے صاف اور شفاف الیکشن کی ضرورت ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer