ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس ایچ او کی گاڑی پر دستی بم حملہ

 ایس ایچ او کی گاڑی پر دستی بم حملہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں نے ڈی آئی خان میں ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا۔  

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشتگردوں نے ایس ایچ او کلاچی کی گاڑی پر دستی بم حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سوات میں بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی پیر سید زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔