ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس نے سرکاری و نجی سکولز بند کرنے کا عندیہ دیدیا

مراد راس نے سرکاری و نجی سکولز بند کرنے کا عندیہ دیدیا
کیپشن: Murad Raas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وین ڈیسک)کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کے ضمن میں طلبہ اور اساتذہ کے لئے کورونا ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا، اس حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن  کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے نجی وسرکاری سکولوں کے عملے کے لئے کورونا ویکسی نیشن لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، صوبائی ویزتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر  ٹویٹ کرتے ہوئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن  کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

مراد راس  نےویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  22 اگست تک تمام سرکاری اور نجی سکولز کے اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے ویکسی نیشن کرانا لازمی ہے،سکولوں میں ویکسی نیشن کرانے کے لیے نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے، ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ سکول کو سیل کردیا جائے گا۔ اپنے پیغام میں مراد راس کا مزید کہناتھا کہ   22 اگست کے بعد کسی بھی فرد کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز اختر نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہے، پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن کی مانیٹرنگ کرنے کے لئےڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،افسران کی ٹیمیں پرائیویٹ سکولوں میں اساتذہ کی ویکسی نیشن کی انسپکشن کریں گی۔

پرویز اختر کا کہنا ہےکہ پرائیویٹ سکولوں میں تعینات اساتذہ کے کورونا ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے اور جن سکولوں کے اساتذہ نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انھوں نے بتایا کہ سکولوں میں اساتذہ کی کورونا ویکسی نیشن سے متعلق رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer