ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کی صدارت بیرسٹر سلطان محمود کو ملے گی

AJK
کیپشن: AJK
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے  سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے، پہلے ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔

بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل ایتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔

یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے اور وزرات عظمیٰ کے منصب پر بھی فائر رہے۔

واضح رہےکہ شیڈول کے مطابق آزاد کشمیر کے نئے صدر کیلئے ووٹنگ 17 اگست کو  صبح10 بجے سے 2 بجے تک ہوگی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔صدر کے لئے کاغذات نامزدگی 12 اگست کو جمع کروائیں  جائیں گے اور کاغذات نامزدگی 16 اگست ساڑھے 11 بجے تک واپس لئے جاسکتے ہیں۔

صدر کے انتخاب کے لئے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے، اور قانون ساز اسمبلی کے 53اراکین اسمبلی صدر کے لئے ووٹ ڈالیں گے، جب کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر 24 اگست کو نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer