پولیس افسران کی سکالرشپس کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان

 پولیس افسران کی سکالرشپس کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی سکالرشپس کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، درخواست وصولی کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی۔

لاہور پولیس میں افسران اور اہلکاروں کی سکالرشپس کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کے سبب درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 30 ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ایس ایس پی ایڈمن نے مراسلہ ڈی آئی جی آپریشنز و انویسٹی گیشن افسران کو بھجوا دیا ۔ مراسلے کے مطابق پولیس آفیسرز اور اہلکار بشمول شہید، ریٹائر یا دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچے بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے اورسکالرشپ کے حصول کی منظوری کے لیے درخواست دینے کی تاریخ 30 جون سے بڑھا کر 30 ستمبر کر دی گئی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer