ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پلاسٹک پر پابندی؛ سختی سے عملدرآمد کروانے کا اعلان

 پلاسٹک پر پابندی؛ سختی سے عملدرآمد کروانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم شہبازشریف نے کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کی جس میں رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ملک ہنگامی حالات میں ہے جس سے ہر شعبہ متاثر ہورہا ہے۔

 وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ پلاسٹک پر پابندی کو سختی سے عملدرآمد کروائیں گے، مارگلہ کی پہاڑیاں ننگی ہوتی جارہی ہیں، گرین پاکستان منصوبے کے اسکیل کو بڑھایا جارہا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگاہی کیلئے سرکاری سکولز کو آگے لائیں گے۔حکومت کلائمیٹ لٹریسی کا منصوبہ شروع کررہی ہے۔اسلام آباد میں چڑیا گھر کو دوبارہ کھولا جائے گا، صرف جانوروں کو رکھنا مقصد نہیں میکنزم بنایا جائے گا اور بلین ٹری منصوبے کو گرین پاکستان کے نام سے جاری رکھا جائے گا۔

کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی  نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ ملکر جرنلسٹس ایکسنج پروگرام شروع کیا جائے گا۔زرعی زمین کو بچانے کیلئے ہاوسنگ سوسائیٹوں کی مشروم گروتھ کو روکنا ہوگا۔ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ پہاڑوں سے جنگلات کا صفایا کرنے والوں سے پوچھیں گے۔ماضی کے منصوبوں میں کرپشن کا حساب لیا جائے گا۔ ٹک ٹاک سمیت سوشل پلیٹ فارمز کو مزید ایکٹیو کریں گے۔کلائیمٹ انٹرٹینمنٹ، کلائیمٹ سپورٹس ،کلائیمٹ ہیلتھ اور کلائیمٹ لٹریسی جیسے پروگرامز متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کلائیمٹ جرنلسٹ کے لیے ایوارڈز ہوں گے،پرائیویٹ اور سرکاری دونوں سطح پر سکولوں کو کلائیمٹ پروگرامز میں شامل کریں گے۔