ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں کورونا کے 634 نئے کیسز رپورٹ،مزید 8 اموات

ملک میں کورونا کے 634 نئے کیسز رپورٹ،مزید 8 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا میں کمی واقع ہورہی ہے اور اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد صرف 17791 رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 390 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 27 ہزار 89 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 634 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اس طرح کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 121 تک جا پہنچی ہے تاہم اس میں سے 2 لاکھ 60 ہزار 248 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 549 ہے۔ پنجاب میں 94 ہزار 360، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 34 ہزار 635 ، بلوچستان میں 11 ہزار 884، اسلام آباد میں 15 ہزار 241 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 134 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 ہزار 321 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مزید 8 افراد کورونا کے ہاتھوں لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 82 ہوگئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer