سٹی 42: ملتان رکشہ سلینڈر دھماکہ کے مزید 2 زخمی چل بسے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی جان کی بازی ہارنے والوں میں 2 خواتین اور 12 سالہ بچہ شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان رکشہ حادثے کے تین زخمی نشتر برن یونٹ میں دوران علاج چل بسے،جان کی بازی ہارنے والوں میں صغرا بی بی، جنت بی بی اور 12 سالہ شاہزیب شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نشتر برن یونٹ میں حادثے کے 8 زخمی زیر علاج ہیں جن میں 3 زخمیوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہےجس کے باعث انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ5 اپریل کو ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جسکے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد متاثر ہوئے تھے۔