راو دلشاد: گورنر سندھ نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے جہاں سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے گورنرسندھ نہال ہاشمی کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نہال ہاشمی کی 180 ایچ مرکزی سیکرٹریٹ ن لیگ آمد کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور حمزہ شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایران امریکہ جنگ میں ثالثی اور امن کےقیام کی وزیر اعظم شہباز شریف کو کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
قبل ایں سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے استقبال کے موقع پرگورنر سندھ نہال ہاشمی کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔