وقاص احمد: لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں رہائشی کے اغواء اور گھر میں لوٹ مار کے واقعہ کو 10 روز گزر گئے لیکن پولیس تاحال مغوی کا سراغ نہ لگا سکی ملزمان 10 تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی لے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس 10 روز بعد بھی مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی ای بلاک ویلنشیا ٹاؤن کے رہائشی منصور حسن رضوی کونامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، نامعلوم افراد 10 تولے سونا ، 20 لاکھ نقدی ودیگر قیمتی اشیا لے گئے تھے۔
واقعہ کا مقدمہ پولیس نے مغوی کی اہلیہ سمیرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے پولیس حکام کے مطابق مغوی منصور حسن رضوی کی بازیابی کیلئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد مغوی کو تلاش کر لیا جائے گا۔