ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوبرجی گارڈن سٹیٹ میں سیوریج اپگریڈیشن منصوبے کی تکمیل کو مقررہ مدت میں ہر صورت یقینی بنایا جائے،ایم ڈی واسا

چوبرجی گارڈن سٹیٹ میں سیوریج اپگریڈیشن منصوبے کی تکمیل کو مقررہ مدت میں ہر صورت یقینی بنایا جائے،ایم ڈی واسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چوبرجی گارڈن سٹیٹ میں سیوریج اپگریڈیشن منصوبہ ، ایم ڈی واسا غفران احمد نے سیوریج اپگریڈیشن منصوبے کا دورہ کیا ۔ 
ڈائریکٹر شازل وقار نے ایم ڈی واسا کو پراجیکٹ سےمتعلق بریفنگ دی ۔ لاہور پونچھ ہاؤس کالونی ،چوبرجی گارڈن سٹیٹ کے سیوریج نظام کی اپگریڈیشن ،منصوبے کا تقریباً 50 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ،مختلف سائز کی سیوریج لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔ایک جدید پمپ ہاؤس (لفٹ سٹیشن) کی تعمیر بھی کی جائے گی۔
ایم ڈی واسا نے کہا منصوبے کی تکمیل کو مقررہ مدت میں ہر صورت یقینی بنایا جائے۔منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سیوریج کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔
شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے۔