ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر بھر میں ہائی الرٹ، مساجد کے گرد سکیورٹی مزید سخت

 شہر بھر میں ہائی الرٹ، مساجد کے گرد سکیورٹی مزید سخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہر بھر کی 4999 مساجد کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد کے گرد گشت بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپروائزری افسران نمازِ جمعہ کی سکیورٹی خود فیلڈ میں جا کر چیک کریں اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکار مکمل الرٹ رہیں، جبکہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلے پر پارک کروایا جائے۔

مزید برآں ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور پٹرولنگ یونٹس اور دیگر پٹرولنگ یونٹس کو مساجد کے اطراف مسلسل گشت جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔