ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کا شعبہ میڈیکل میں نئی بھرتیوں کا اعلان

پی سی بی کا شعبہ میڈیکل میں نئی بھرتیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے شعبہ میڈیکل کو جدید اور وسیع کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت نئی بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا۔

بورڈ کے مطابق شعبہ میڈیکل میں سینئر اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی تقرریاں کی جائیں گی، جبکہ سینئر مینجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی اسامیاں بھی پُر کی جائیں گی۔

پی سی بی نے ان آسامیوں کے لیے اہل اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، جنہیں 24 اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شعبہ میڈیکل کی ذمہ داری پہلے ہی ڈاکٹر جاوید مغل کو سونپی جا چکی ہے، جو اس شعبے کی بہتری اور ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔