ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد: گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، واقعہ مشکوک قرار

لیاقت آباد: گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، واقعہ مشکوک قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:   تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں سے ایک گھر سے گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وسیم جبار کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی جیب سے ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے، جس میں خودکشی کا عندیہ دیا گیا ہے، تاہم واقعہ انتہائی مشکوک ہونے کے باعث مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس شواہد اکٹھے کر کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔