سٹی42: سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے سنگِ میل ،سی بی ڈی روٹ 47 کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ بائی سائیکل لین بھی مکمل ہو گئی۔
سی بی ڈی روٹ 47 کا مکمل سٹیٹ آف دی آرٹ تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔
سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے بتایا کہ سی بی ڈی روٹ 47 کو عوام کیلئے جلد کھول دیا جائے گا۔
منصوبے کے تحت سڑک کے ساتھ سائیکل لین کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔

سی بی ڈی روٹ 47 پر سپیڈ بریکر ، سپیڈ ریڈرز ،حد رفتار سےمتعلق سائن بورڈ نصب کئے جا چکے ہیں۔دونوں اطراف شجرکاری ،لائٹس کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔
روٹ 47 دو طرفہ 6رویہ سڑک، قائد ڈسٹرکٹ گلبرگ کو باب ڈسٹرکٹ والٹن سے جوڑے گا۔
روٹ 47 پر 912 میٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا ہے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی ،

سی بی ڈی روٹ 47 سےعلاقائی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔
سی ای او نے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔تمام منصوبے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔
