ویب ڈیسک : لاہور کے چڑیا گھر میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران کئی نایاب جانور اور پرندے جان کی بازی ہار گئے۔
لاہور زو میں گرمی کی وجہ سے چند دن میں درجن سے سے زائد جانور اور پرندے موت کے منہ میں چلے گئے۔ شدید گرمی کے باعث آئی بیکس مادہ ہرن بھی چل بسی، جبکہ افریقہ سے آئے نایاب ہرن بھی لقمہ اجل بن گئے۔ اس کے علاوہ لاہور میں گرمی سے نڈھال ریچھ کو مری منتقل کردیا گیا، جلوپارک کے بھورے ریچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نوٹس لیا، جس کے بعد ریچھ کو فوری ریسکیو کرتے ہوئے پرفضا بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک مری پہنچا دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ریچھ بوڑھا ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت برداشت نہیں کرسکتا ہے ۔
نیٹ ڈائریکٹر لاہور زو عاصم چیمہ نے کہا ہے کہ جانور بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار ہوتے ہیں تاہم جانوروں کی ہلاکتوں کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے زو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جانوروں اور شائقین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔