ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانی مرکز میں انویجیلیٹر پر تشدد، سیشن جج نے رپورٹ طلب کرلی

 امتحانی مرکز میں انویجیلیٹر پر تشدد، سیشن جج نے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تھرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل کے ایک امتحانی مرکز میں انویجیلیٹر پر مبینہ تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے جس پر ضلعی سیشن جج محبوب علی دایو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی تھرپارکر سے دو روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہےجس میں ایک طالبعلم کے بھائی کو انویجیلیٹر کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں بعد ازاں اسی شخص کو انویجیلیٹر سے معافی مانگتے بھی دیکھا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انویجیلیٹر نے امتحان کے دوران نقل کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر طالبعلم کے بھائی نے طیش میں آکر مبینہ طور پر ان پر ہاتھ اٹھایا۔

سیشن جج تھرپارکر نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے دریافت کیا ہے کہ آیا اس واقعہ کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے یا نہیں، اور حقائق پر مبنی رپورٹ دو دن کے اندر عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ نے معافی تلافی کے ذریعے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے واقعے کو عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔