ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کے مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

9 مئی کے مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دئیے۔  

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دئیے جانے کے خلاف اپیل کی سماعت 14 اپریل کو ہوگی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی جبکہ اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی۔اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران کے پی حکومت نے 2023 میں دائر کی تھی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ بینچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اوررہنماؤں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer