ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات مؤخر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطاء کی عدم دستیابی کے باعث ملاقات مؤخر کی گئی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ملاقات ری شیڈول ہوگئی، صدر بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطاء نے کہا کہ ملاقات اب پیر کے روز ساڑھے نو بجے ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ای میل سپریم کورٹ بار کو موصول ہوئی جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر سپریم کورٹ بار نے ملاقات کی دعوت قبول کی، آئی ایم ایف مشن عدالتی استعداد کار اور دیگر امور پر بات کرنا چاہتا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer