سٹی 42:پاکستان اور صوبہ پنجاب کیلئے بڑاعالمی اعزاز،2027کیلئے لاہور کو’ای سی او‘ کے سیاحتی دارالحکومت کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔
دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کریگا ،لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘کیلئے نامز د کرنے کا اعلان ہوگا۔
ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے حاصل ہو چکا ہے،اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کیلئے ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامزد کیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی دعوت پر ای سی او کے سفیر لاہور کا دورہ کریں گے۔
ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان ،آذربائیجان،قزاغستان ،کرغستان،تاجکستان،ترکمانستان اورازبکستان شامل ہیں۔
ای سی او ہر سال 10میں سے ایک رُکن ملک کے شہر کو منتخب کرتا ہے،لاہور کو تاریخی، ثقافتی ،سیاحتی ورثے کے پس منظر میں نامزد کیا گیا۔وزیراعلی کی میزبانی میں مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریریٹ میں ہوگا۔وفد میلہ چراغاں کے علاوہ ، والڈ سٹی ودیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرے گا۔وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس پنجاب میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق لاہور کو ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘کا اعزاز ملنا بڑی پیشرفت ہوگی،وزیراعلیٰ لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App