(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے کی اطلاعات موٖصول ہوئی ہیں جس میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سوا چار بجے کے قریب ہوا، دھما کے میں 2پولیس اہلکاراور ایک بچی سمیت 4افراد جاں بحق ، دھماکے کے بعد فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے ،دھماکے سے قریبی عمارتوں اور نزدیک کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔
،ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق ایک موٹر سائیکل کے ملبے سے لگ رہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا تاہم مزید تفتیش جاری ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،انہوں نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہر میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ۔