اداکارہ ریشم نےشہبازشریف زندہ باد کا نعرہ لگادیا، ویڈیو وائرل

اداکارہ ریشم
کیپشن: Pakistani Actress Resham
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کی شوبز شخصیات جہاں سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیانات دے رہے ہیں وہیں پر اداکارہ ریشم بھی کھل کر مسلم لیگ ن اور شہبازشریف کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔

پاکستانی  اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ریشم نے ویڈیو میں کہا میرے بہت سارے ساتھیوں نے بہت ساری ویڈیوز بنائیں، بڑے نعرے لگائے اور اب وقت نے مجھے بھی مجبور کیا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے ایک نعرہ ضرور لگاؤں اور وہ نعرہ ہے ’’شہباز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘۔

ریشم نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک باب ختم ہوا، امید ہے یہ نیا باب سنہرا اور تابناک ہوگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor