(ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ مکمل، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے، عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی،منحرف اراکان کے بغیر 174 ووٹ کاسٹ ہوئے، عمران خان 3سال8ماہ وزیراعظم رہے, وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018ء کو وزارت عظمیٰ عہدے کا حلف اٹھایا تھا,تحریک انصاف کے نے 25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 149 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان آج 10 اپریل کو اُن کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، جس کے بعد اُن کی وزارت عظمیٰ کا عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔ عمران خان نے اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) ، متحدہ قومی موومنٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر آزاد ارکان کو شامل کرکے حکومت بنائی تھی۔
ہفتہ 18 اگست 2018ء کو شروع ہونے والا اُن کا 1332 دنوں پر مشتمل عہد وزارت عظمیٰ اتوار 10 اپریل 2022ء کو تمام ہوا۔ عمران خان کی وزارت عظمیٰ کا دور 3 سال 7 ماہ اور 24 دن پر مشتمل رہا ، جو مہینوں میں 43 ماہ اور 24 دن بنتا ہے۔
قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جشن جاری ہے، گو نیازی گو کے نعرے، پارلیمنٹ کے سامنے پولیس کی مزید نفری بلا لی گئی۔فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے استعفی دے دیا،دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسمعیل نے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔