ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ شروع؛ عمران خان کہاں چلے گئے؟

 تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ شروع؛ عمران خان کہاں چلے گئے؟
کیپشن: voting against Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع کردی گئی۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔

ایوان میں 5 منٹ کے لئےگھنٹیاں بجائی گئیں اور دروازے بند کردیے گئے ہیں جس کے بعد ایوان میں عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔ایاز صادق نے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پڑھ کر سنائی اور ایوان کا اجلاس 12 بج کر دو منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ تلاوت قرآن پاک سے باقاعدہ شروع کیا گیا۔

وزیراعظم کےخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل جاری ہے،جس پر عمران خان نے وزیراعظم ہاﺅس چھوڑ دیا،عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ چلے گئے،عمران خان بطور وزیر اعظم بھی یہ ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

 تقریباً ساڑے 3سال میں ہی عدم اعتماد کا شکار ہو کر وزیر اعظم ہاﺅس سے چلے گئے۔3اپریل کو ہونے والی تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ 9اپریل کو ہوئی جس کے نتیجہ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ چھوڑنا پڑی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer