ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یونیورسٹی نے طلبا کیلئے نئی پالیسی متعارف کرادی

new policy for students
کیپشن: GC Univeristy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: جی سی یونیورسٹی کا اہم قدم، عالمی طرز پر "سٹوڈنٹ ایڈوائزر سسٹم" متعارف کرانے کا اعلان، ایڈوائزرز طلباء کو تعلیمی سفر میں بہترین فیصلے لینے میں مدد فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی عالمی یونیورسٹیز کی طرز پر ایڈوائزر سسٹم متعارف کرانے جارہی ہے۔ سسٹم کے تحت ہر انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علم کو فیکلٹی ممبران میں سے ایک ایڈوائزر مختص کیا جائے گا۔ نئے نظام کے تحت ایڈوائزرز طلباء کو تعلیمی سفر میں بہترین فیصلے لینے میں مدد فراہم کریں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق ایڈوائزرز طلباء کو تعلیمی کیریئر، وظائف، مضامین کا انتخاب اور دیگر تعلیمی فیصلوں میں مشورے اور معاونت فراہم کریں گے۔ 

طلباء کی ضروریات کے مطابق ورکشاپس اور کورسز کا انعقاد بھی کریں گے۔ تعلیمی شعبوں کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مشیران طلباء سے مستقل رابطے میں رہیں۔

دوسری جانب محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےبی ایس آنرز فور ائیر کے این او سی حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی۔تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کردی گئی ہے۔نجی تعلیمی ادارے پندرہ اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔اس سے قبل درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ اکتیس مارچ تھی۔کورونا کی صورتحال کے باعث تاریخ میں اضافہ کیا گیا۔

ایچ ای ڈی کی آفیشل ویب سائٹ پر تمام انفارمیشن مہیا کر دی گئی ہے۔درخواست فارم کے علاؤہ درخواست دینے کا طریقہ کار، اس کے لیے ڈاکومنٹس جو چاہیے اور ضروری ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔