ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع انتظامیہ کا کریم بلاک مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن

ضلع انتظامیہ کا کریم بلاک مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) ضلعی انتظامیہ کا علامہ اقبال ٹاؤن کی کریم بلاک مارکیٹ میں انسداد تجاوزات آپریشن، دکانوں کے باہر لگی غیر قانونی تجاوزات قبضے میں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری ہے، جس کے تحت کریم مارکیٹ میں آپریشن کیا گیا، جہاں غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا کر مارکیٹ کو کلیئر کرایا گیا۔

دکانوں کے باہر لگے عارضی سٹالز کو قبضے میں لیا گیا، آپریشن میں سمن آباد زون انتظامیہ نے حصہ لیتے ہوئے متعدد ریڑھیوں، کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز، جوتوں کپڑوں سمیت متعدد اشیاء کے سٹالز قبضے میں لے لئے گئیں۔