ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی پنجاب کےاراکین کاشہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہار

جنوبی پنجاب کےاراکین کاشہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: وزیراعلیٰ پنجاب سےجنوبی پنجاب کےاراکین قومی وصوبائی کی ملاقات، ارکان اسمبلی کی ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاون میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سےجنوبی پنجاب کےاراکین قومی وصوبائی کی ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی کی ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاون میں ہوئی۔   جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی میں ڈی جی خان سے سردار اویس احمد خان لغاری ، سردار محمد امجد فاروق خان کھوسہ ، میر بادشاہ قیصرانی، مظفر گڑھ سے ملک سلطان محمود ہنجرا ، عاشق حسین گوپنگ ، محمد ذیشان گورمانی، لودھراں سے عبدالرحمان خان کانجو، مھمد صدیق خان بلوچ، لیہ سے سید محمد ثقلین شاہ بخاری ، صاحبزادہ فیض الحسن ، احمد علی اولکھ شامل تھے۔

علاوہ ازیں راجن پور سے ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک ، سردار محمد جعفر خان لغاری، سردار شیر علی گوچانی، سردار عاطف حسین خان مزاری، خانیوال سے چودھری افتخاز نذیر، اسلم بودلہ، کرم داد واہلہ، عامر حیات ہراج، عرفان خان ڈاھا اور بہاولپور سے سینیٹر سعود مجید، محمد بلیغ الرحمان، میاں نجیب الدین اویسی، میاں ریاض حسین پیرزادہ، میاں محمد کاظم علی پیرزادہ شامل ہوں گے جبکہ وہاڑی سے سعید احمد خان، ساجد مہدی، تہمینہ دولتانہ، نذیر آرائیں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی آمد آمد ، پنچھی اُڑنے لگے
  جبکہ بہاولنگر سے علم داد لالیکا، سید محمد اصغر، ۔ملتان سے سکندر حیات خان بوسن، سید جاوید علی شاہ، رانا اعجاز احمد نون، ملک مظہر عباس، نغمہ مشتاق، دیوان عاشق رحیم یار خان سے محمد ارشد خان لغاری ، میاں امتیاز احمد ، شیخ فیاض الدین وزیراعلی شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم سیاسی جماعت کے تحریک لبیک یارسول اللہ اورعوامی تحریک سے رابطے
 واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کےاراکین کاشہبازشریف کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی محنت کسی سےڈھکی چھپی نہیں۔ آپ نےجنوبی پنجاب کی ترقی کیلئےبےشمارکام کرائے ہیں۔دوسری جانب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں تعلیم،صحت کےشعبوں میں بہتری لائی گئی۔ ہم نئےصوبوں کےقیام کےمطالبےکیلئےپرعزم ہیں۔