قذافی بٹ: ایم ایم اے میں مزید دینی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ،تحریک لبیک یارسول اللہ اورعوامی تحریک کو اتحاد میں شامل کرنے کی کوششیں جاری۔
متحدہ مجلس عمل کے ذرائع کے مطابق اتحاد کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں تحریک لبیک یارسول اللہ اورپاکستان عوامی تحریک کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کے لیے ان جماعتوں سے رابطے کیے گئے ہیں۔ تاہم دونوں جماعتوں نے تاحال ایم ایم اے میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف نے عوام کو ٹیکس دینے پر کیسے آمادہ کیا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کے اتحاد کو انتخابات میں زیادہ موثر بنانے کے لیے مشائخ عظام، سجادہ نشین اور گدی نشینوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے ریفرنڈم کا پہلا روز لڑائی جھگڑے کی نذر
واضح رہے کہ اگر تحریک لبیک،عوامی تحریک اور مشائخ عظام ایم ایم اے میں شامل ہوجاتے ہیں تو مشترکہ مشاورتی کونسل بنائی جائے گی۔جو تمام حلقوں میں مضبوط امیدواروں کا چناو کرے گی۔