ویب ڈیسک:پاکستان ویمنز جونیئر ایشیا ہاکی کپ 2026 کے چیلنجر پول کے میچ میں قازقستان کے ساتھ میچ میں 1-1 گول سے برابر کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔
پاکستان اور قازقستان کی ویمنز جونئیر ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے کوارٹر کے 15 ویں منٹ میں امان گیلڈی ژانسایا نے گول کر کے قازقستان ویمن ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔
پاکستان ویمن چوتھے کوارٹر کے 55 ویں منٹ میں یہ گول برابر کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ پاکستانی کپتان شارقہ سرور نے یہ گول کیا۔