سٹی 42: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سابق وفاقی وزراء سینیٹر نورالحق قادری اور سینیٹر اعظم خان سواتی کی ایوان صدر میں ملاقاتیں ہوئیں ۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی امن و امان اور سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی ۔وفد میں ملتان سے بیرسٹر مدثر شاہ، پیپلز پارٹی لودھراں کے ضلعی صدر امداد اللہ عباسی اور کبیر والا سے زمان لنگڑیال شامل تھے۔ملاقات میں وفد نے قائم مقام صدر کو اپنے اپنے علاقوں سے متعلق امور سے آگاہ کیا
قائم مقام صدر سے علی عمر علوی نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔