شاہد سپرا: لیسکو سنٹرل سرکل کی ٹیم نے آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں یوسف ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔
ایکسیئن جوہر ٹاؤن ندیم راجہ کے مطابق صارف محمد یوسف ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی استعمال کرتے پکڑا گیا، جس سے محکمہ کو تقریباً 8 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا بجلی چوری میں ملوث صارف کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
ایس ای سنٹرل ثناء محمد نےبتایا کہ بجلی چوری پر ڈیٹیکشن بل بھی جاری کیا جائے گا اُنہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری کا جرم کسی صورت قابل معافی نہیں ہے۔