جنید ریاض : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 67 ہزار 647 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 65 فیصد سے زائد رہا۔
اسی طرح انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں ایک لاکھ 48 ہزار امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 87 ہزار 874 امیدوار کامیاب ہوئے۔ پارٹ ٹو میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85 فیصد سے زائد رہا۔
فیڈرل بورڈ حکام کے مطابق نتائج طلباء کی محنت اور تعلیمی اداروں کی کاوشوں کا عکاس ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ہے، جبکہ طلباء و طالبات کے والدین اور اساتذہ کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نتائج اور آئندہ تعلیمی مراحل سے متعلق ضروری معلومات کے لیے بورڈ کے متعلقہ ذرائع سے رجوع کریں۔