ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا

انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات نے میدان مار لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے ایچ ایس ایس سی فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا، مجموعی کامیابی کا تناسب 68.10 فیصد رہا۔

 وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران نتائج کا اعلان کیا، اس موقع پر کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

 فیڈرل بورڈ کے تحت ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک قائم متعلقہ تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی ایچ ایس ایس سی امتحانات میں شریک ہوئے، نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اپنا رزلٹ کارڈ اور حاصل کردہ نمبرز آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔

 فیڈرل بورڈ کے سرکاری رزلٹ پورٹل پر رول نمبر اور طالب علم کے نام کے ذریعے نتیجہ تلاش کرنے کا آپشن موجود ہے۔
سرکاری ویب سائٹ:

 FBISE آفیشل ویب سائٹ

 رزلٹ پورٹل:

 FBISE رزلٹ پورٹل

جن طلبہ کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں یا ویب سائٹ پر رش کے باعث نتیجہ چیک کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے، وہ SMS کے ذریعے بھی اپنا رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں، اس کے لیے موبائل فون کے میسج میں FB، اسپیس اور رول نمبر لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہوگا۔