عابد چودھری:لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں مبینہ طور پر لڑکی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بدھ بازار میں ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو زخمی کیا، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد نے مبینہ طور پر سانگلہ ہل سے 21 سالہ ایمان کو اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔