ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف

لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے سولر سسٹم کی بنیاد پر ایکسپورٹ کیے جانے والے یونٹس کی ریڈنگ چارج نہیں کی، جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلنگ فیڈ نہ ہونے کے باعث بھی ایکسپورٹ یونٹس چارج نہیں کیے جاسکے۔

ریڈنگ چارج نہ ہونے کے باعث متعدد سولر صارفین کو امپورٹ یونٹس کی بنیاد پر بجلی کے بل بھجوا دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم نصب ہونے کے باوجود بعض صارفین کو امپورٹ کیے گئے یونٹس کے بھاری بھرکم بل جاری ہوئے۔

لیسکو کے مختلف دفاتر میں صارفین کے کنکشنز پر ایکسپورٹ موڈ ہی آن نہیں کیا گیا، جس کے باعث سولر صارفین کو بلنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملے کی درستگی اور متاثرہ صارفین کی بلنگ سے متعلق اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔