علی ساہی:آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔
آغا رمضان علی کو ایس ایس پی ہائی وے پٹرول لاہور تعینات کردیا گیا، جبکہ شاہد نواز کو ایس پی ہائی وے پٹرول سے ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
راحلہ اقبال کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالیسز لاہور تعینات کردیا گیا، جبکہ عاصم افتخار کو اے آئی جی مانیٹرنگ کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
سید جمشید علی کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی بہاولپور ریجن، محمد اصغر ملک کو بٹالین کمانڈر پنجاب کانسٹیبلری تھری ملتان، جبکہ میاں افضال شاہ کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی سرگودھا ریجن تعینات کردیا گیا۔