مریم مظہر:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پٹرول مہنگا ہونے پر شہریوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ اور سفری اخراجات بھی مزید بڑھ جاتے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔